ڈسٹرکٹ اسپتال بدین کی مینجمنٹ انڈس اسپتال کراچی کے حوالے کرنے میں کرپشن مافیا رکاوٹ بن گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 26 نومبر 2015 22:15

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ اسپتال بدین کی مینجمنٹ انڈس اسپتال کراچی کے حوالے کرنے میں کرپشن مافیا رکاوٹ بن گئی بدین کے عوام کو جدید علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لہئے پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت کی کوشش اور کاوشوں سے بدین شہر کے قریب کراچی روڈ پر 50کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی نئی اور جدید طرز تعمیر کی عمارت ایک سال سے مکمل ہو چکی ہے لیکن موجود سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث ہسپتال کی عمارت کے گرد دیوار کے علاوہ پانی ،بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث سندھ حکومت اور انڈس ہسپتال کراچی میں کئے گئے معاہدے کے مطابق مینجمنٹ حوالے نہیں کی جا سکی جبکہ بدین کے عوام اور سول سوسائٹی کے مطالبے اور مسلسل دباؤ پر حکومت نے پہلے مرحلے میں بدین شہر میں واقع سول ہسپتال کی پرانی عمارت کی مینجمنٹ انڈس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کی تمام کارروائی مکمل کرلی جس کے تحت سندھ حکومت نے بجٹ جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہ ہونے کی وجہ سے مینجمنٹ تبدیل نہ ہوسکی ہے ۔