آصف زرداری کی وفاقی وزیر اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی سخت مذمت

جمعرات 26 نومبر 2015 22:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے اس حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ا ن کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :