پیرس حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود پولیس کی جانب سے بتاکلان تھیٹر کے محاصرے کے وقت علاقے میں موجود تھا،فرانسیسی استغاثہ
جمعرات 26 نومبر 2015 22:50
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ) فرانسیسی پراسیکیوٹر فرانسوا مولنز کا کہنا ہے کہ 18نومبر کی رات ہلاک ہونے والا پیرس حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود پولیس کی جانب سے بتاکلان تھیٹر کے محاصرے کے وقت اس علاقے میں موجود تھا۔فرانسوا مولنز نے مزید کہا کہ فون کے ریکارڈز بتاتے ہیں کہ عبدالحمید نے حملے میں خود حصہ لیا اور وہ وہاں میٹرو سے پہنچا مگر دوسرے دہشت گرد کے ساتھ گاڑی میں فرار ہوا۔
جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ حسنہ کے علاوہ سینڈیانی میں دوسرا مارے جانے والا وہی شخص ہے۔فرانسیسی حکام نے سنڈیانی فلیٹ کرائے پر دینے والے جواد بن داوٴد پر بھی دہشت گردی میں تعاون کرنے پر باقاعدہ فرد جرم عاید کر کے حراست میں لے لیا ہے۔(جاری ہے)
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اگر انھیں سینڈیانی اپریش میں تاخیر ہوتی تو بدھ اور جمعرات کو لا ڈیفنس جیسے پوش علاقے خودکش حملے کا نشانہ بن سکتے تھے۔
دوسری جانب بیلجیئم میں پیرس حملے کے تناظر میں تفتیش کاروں نے محمد عبرینی نامی شخص کا وارنٹ جاری کیا ہے جیسے حملے سے دو دن قبل فرانس کے سب سے زیادہ مطلوب صالح عبدالسلام کے ساتھ پیرس کے ایک پٹرول سٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔عبرینی کے بار میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی مسلح ہے اور خطرناک ہے۔بیلجیئم کا دارالحکومت برسلز آج بھی بدستور ہائی الرٹ ہے تاہم چار روز تک بند رہنے کے بعد شہر کے سکول اور میٹرو سروس کل بحال ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.