لاہور، حساس اداروں کا چھاپہ ،دہشت گردی شبہ میں 9افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 26 نومبر 2015 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) خدا بخش کالونی لاہور کینٹ کے مدرسہ پر حساس اداروں کا چھاپہ ۔دہشت گردی شبہ میں 9افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ اور مدرسہ سیل کردیاگیا۔ مدرسہ سے جہادی لٹریچربرآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں کی نشاندہی لاہور کینٹ کے علاقہ خدابخش کالونی میں ایک مدرسہ پر چھاپہ مارا گیا۔ اور مدرسہ سے دہشت گردی کے شعبہ میں9افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتارافراد کو حساس اداروں کی جانب سے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔ مدرسہ سے دوران چھاپہ جہادی لٹریچر اور دیگر دستاویزاتب بھی برآمدہوئی ہیں۔جن کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ مدرسہ کو ویلڈنگ راڈ کی مدد سے سیل کردیاگیا

متعلقہ عنوان :