وفاقی وزیر اکرم دُرانی واقعہ کے فوراً بعد زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کیا

جمعرات 26 نومبر 2015 23:04

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم دُرانی واقعہ کے فوراً بعد عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع نرمی خیل بکاخیل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں پہنچایا گیا جس پر وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی اپنے گھر جانے کے بجائے سیدھے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں چلے گئے جہاں پر جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود عملہ کو زخمیوں کی ہرممکن علاج کرنے کی ہدایت کی۔