حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام

جمعرات 26 نومبر 2015 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) زندہ قومیں اپنے اسلاف اور بزرگوں کی تعلیمات کو زندہ رکھتی ہیں اور ان کے پیغام کو عام کرنے کا اہتمام کرتی ہیں تاکہ نئی نسل اپنے اسلاف کے کارناموں سے نہ صرف واقف ہو سکے بلکہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرایک خوش آئند مستقبل کے لئے راہ ہموار کر سکے۔مثبت انداز فکر،فلسفہ،سوچ اور کردار وہ چند عوامل ہوتے ہیں جو انسان کو بلندیوں تک لے جاتے ہیں۔

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے افکار جو ان کی شاعری کی شکل میں اپنے اندر معرفت اور حقیقت کا ایک فلسفیانہ انداز رکھتے ہیں ۔ عشق الہی کی بلندیوں تک پہنچنے والی ا س صوفی شخصیت نے نہ صرف اپنی دھرتی کی ثقافتی ،تاریخی اور تہذیبی زندگی کی نمائندگی کی بلکہ اپنے وطن سے گہری محبت اور تعلق کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

آج جب ہمارا وطن اندرونی وبیرونی خطرات اور دہشت گرد کارروائیوں سے دو چار ہے تو شاہ سائیںؒ کی شاعری ہمیں بیدار ہونے اور آپس میں اتحاد قائم رکھنے کا سبق دیتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ جب تک بھی کوئی ظالم اور جابر تمہاری دھرتی پر موجود ہے تم چین سے نہ بیٹھو اور باطل قوتو ں کے خلاف جدوجہد جاری رکھو وہ نہ صرف اپنی دھرتی بلکہ تمام عالم انسانی کے لئے دعا گو ہیں ۔حضرت شاہ عبد اللطیف کی شخصیت کا ہر پہلو محبت کا پیغام ہے وہ پوری زندگی محبت بانٹنے کے عمل میں مصروف رہے ۔

متعلقہ عنوان :