شہر سے عوامی نیشنل پارٹی کا وجود ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ہمیشہ کے لیے گمنام ہوچکے ہیں،یونس خان بونیری

کراچی پوری دنیا میں پختون آبادی کا سب سے بڑا شہر ہے ہم سے زیادہ پشتونوں کے مسائل کوئی اور نہیں سمجھ سکتا

جمعرات 26 نومبر 2015 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ شہر سے عوامی نیشنل پارٹی کا وجود ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ہمیشہ کے لیے گمنام ہوچکے ہیں کراچی پوری دنیا میں پختون آبادی کا سب سے بڑا شہر ہے ہم سے زیادہ پشتونوں کے مسائل کوئی اور نہیں سمجھ سکتاآج گلی گلی جاکر اپنا پیغام لوگوں تک پہنچارہے ہیں اس وقت جو فضاء شہر میں قائم ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے صدیوں پر محیط تحریک کو اتنی آسانی سے ختم نہیں کیا جاسکتاالیکشن کا نتیجہ کچھ بھی ہو ہمارا جینا مرنا اپنے لوگوں کے ساتھ ہے شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے سب سے پہلی آواز عوامی نیشنل پارٹی نے اٹھائی تھیآج بھی مختلف ناموں سے شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے پشتون آبادیادیوں میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں اپنی آبادیوں کی مشکلات کے حل کے لیے آپ کے مسائل کے لیے سرگرداں جماعت ہاتھ مضبوط کریں اور پانچ دسمبر کو لالٹین کے نشان پر مہر لگائیں ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری نے ضلع شرقی کے علاقوں سہراب گوٹھ یونین کونسل نمبر اکتیس کے علاقے ایوب گوٹھ، پہلوان گوٹھ یونین کونسل نمبر ستائیس میں پارٹی امیدواروں ضلع غربی کیماڑی کے بھٹہ ولیج یونین کونسل نمبرچوالیس میں کیماڑی آزاد پینل کی حمایت میں کیے جانے والے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ بم دھماکوں اور گولیوں کی بارشوں کا سامنا کرکے آج بھی عوام کے درمیان ہیں نظریاتی و فکری تحریکوں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں سخت ترین حالات میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کارکنان پارٹی کا انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں اس موقع پر ضلع شرقی کے صدر فہیم جان ،صوبائی کلچرل سیکریٹری نور اﷲ اچکزئی ،صوبائی نائب صدر سلیم جدون اور سرفراز جدون نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :