ایس ایس یو کی جانب سے 100 کمانڈوز امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی پولیس کے حوالے

جمعرات 26 نومبر 2015 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) اسپیشل سیکیورٹی کی جانب سے کراچی میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے 100 کمانڈوز کی خدمات کراچی پولیس کو فراہم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے 100 کمانڈوز کی فراہمی کے لیے رابطہ کیا گیا تھالہٰذا اعلیٰ تربیت یافتہ 100 کمانڈوز ڈی آئی جی ایسٹ کو فراہم کردیے گئے ہیں تاکہ وہ مختلف مقامات پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :