چین میں نوجوان لڑکی کا 10 برس تک انٹرنیٹ کیفیز میں چھپ کر زندگی گزارنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 23:14

چین میں نوجوان لڑکی کا 10 برس تک انٹرنیٹ کیفیز میں چھپ کر زندگی گزارنے ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) چین میں نوجوان لڑکی کا 10 برس تک انٹرنیٹ کیفیز میں چھپ کر زندگی گزارنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں پولیس کی جانب سے ایک 24 سالہ دوشیزہ کو حراست میں لیا گیا جو جعلی شناختی کارڈ بنا کر رہ رہی تھیں۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ دوشیزہ 10 برس قل 14 سال کی عمر میں اپنے والدین سے جھگڑا کرکے گھر سے فرار ہوگئی تھیں اور بعدازاں اپنے والدین کو ایک پیغام کے ذریعے اپنی جعلی موت کا بھی یقین دلا دیا تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ دوشیزہ ان برسوں میں جعلی شناخت کیساتھ مختلف کیفیز اور باتھ ہاوسز میں چھپ کر رہتی رہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اپنی پسندیدہ کمپیوٹر گیم کھیل کر گزارتی تھیں۔ اس دوران دوشیزہ کو ان کے چند دوستوں کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی رہی۔ پولیس نے دوشیزہ کو 100 ین کا جرمانہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا جس کے بعد اس نے بالاخر اپنے والدین سے رابطہ کرکے انہیں تمام صورتحال سے مطلع کردیا۔ مذکورہ دوشیزہ اب اپنے والدین کے ہمراہ ہی رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :