وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت 6 کروڑ سے زائد کی رقم چھوٹے کسانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 26 نومبر 2015 23:15

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر سیف اﷲ ساجد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت تحصیل بورے والا میں چھ کروڑ پانچ لاکھ کی رقم چھوٹے کسانوں میں تقسیم کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی سی او وہاڑی کو دی گئی بریفننگ کے دوران کیا اس موقع پر تحصیلدار بورے والا رانا اعجاز احمد خاں ،نائب تحصیلدار طاہر خاں کھچی،ڈی ڈی او ایگریکلچر چوہدری کلیم نثاراور نیشنل بنک کے آپریشنل مینجر راؤ محمد عثمان بھی موجود تھے انہوں نے بتا یا کہ بورے والا میں 15ہزار 6سو کے قریب ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم کاشتکاری کرنے والے کسانوں کا وزیر اعظم کا ریلیف پیکج کے تحت امداد کے لئے سروے کیاگیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے تیسرے مرحلے میں7600 کسانوں کے امدادی رقوم کے چیک بورے والا پہنچ چکے ہیں جن کی تقسیم کے لئے ایم سی ہائی سکول بورے والا میں کیمپ لگا یا گیا ہے جہاں پر کسانوں کی رہنمائی کے لئے محکمہ مال ،محکمہ زراعت ،نادرا اور نیشنل بنک کے کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ امدادی چیک کے حصول کے لئے آنے والے کاشتکاروں کے لئے چائے پانی اور بیٹھنے کے لئے میسر ہیں ۔

(جاری ہے)

اب تک 5625کسانوں کو 6کروڑ ساڑھے پانچ لاکھ کی رقوم کے چیک تقسیم کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ سروے میں ہونے والے تمام کسانوں کو مرحلہ وار چیک تقسیم کیے جائیں گے اگلے مرحلے میں ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد چاول اور کپاس کے کسانوں کو متعلقہ پٹواری کی طرف سے فراہم کی گئی خسرہ گرداوری کے مطابق میرٹ پر چیک تقسیم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :