وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومروکی ملاقات

جمعرات 26 نومبر 2015 23:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعرات کو یہاں سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرونے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے الٰہی بخش سومروسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تیز رفتاری کے ساتھ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس، کول پاور پلانٹس اور سولر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تکمیل سے صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہوگا اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔