جمعیت علماء اسلام پشین کے زیراہتمام آج حاجزی سیدان میں استحکام جمعیت کانفرنس ہوگی

جمعرات 26 نومبر 2015 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام پشین کے زیراہتمام آج (جمعرات )حاجزی سیدان میں استحکام جمعیت کانفرنس ہوگی،آج صبح نوبجے ضلعی دفترمیں قائدین کااستقبال کیاجائے گااورانہیں جلوس میں حاجزی جلسہ گاہ لایاجائے گا،کانفرنس سے مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ حسین احمد،سیدمحمدفضل آغا،صاحبزادہ کمال الدین،سیدمطیع اﷲ آغا،مولاناآغامحمد،مولاناعزیزاﷲ حنفی،مولاناعبدالباری آغاودیگررہنماخطاب کریں گے،کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،جلسہ گاہ اورعلاقے کوجھنڈوں اورخیرمقدمی بینروں سے سجایاگیا،جلسہ گاہ میں سینکڑوں رضاکاروں کوتعینات کیاگیا،کانفرنس میں مختلف لوگ جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے،جبکہ دوبجے منزکی میں شمولیتی جلسہ ہوگاجس میں قوم پرست پارٹی کے رہنماملک عبداللطیف ترین اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کریں گے،جلسہ سے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے

متعلقہ عنوان :