محمود خان اچکزئی اور نواب ثناء اﷲ زہری کے مابین اہم ملاقات

مری معاہدے سمیت صوبہ کے مختلف سیاسی و قبائلی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 نومبر 2015 23:18

اسلام آباد ،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات مری معاہدے سمیت صوبہ کے مختلف سیاسی و قبائلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ملاقات میں مری معاہدے سمیت صوبے کے سیاسی امور پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی امور پر دونوں رہنماؤں میں باہمی اتفاق رائے پایہ گیا ذرائع کے مطابق سیاسی حلقے بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت دسمبر میں ہونیوالی سیاسی تبدیلی کے حوالے سے اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں نواب ثناء اﷲ خان زہری نے اسلام آباد میں قیام کے دوران وفاقی وزیر سیفران جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے علاوہ بعض دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کے بعد نواب ثناء اﷲ خان زہری کراچی پہنچ گئے

متعلقہ عنوان :