میرا آفریدی سے کوئی موازنہ نہیں : انگلش کپتان این مورگن

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 23:33

میرا آفریدی سے کوئی موازنہ نہیں : انگلش کپتان این مورگن
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے موقع پر جب کمنٹیٹر رمیز راجہ کی جانب سے انگلش کپتان این مورگن سے سوال کیا گیا ہے کہ آج کے میچ میں وہ زیادہ چھکے لگائیں گے یا شاہد آفریدی، تو اس کے جواب میں این مورگن کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ سوال ہے، لیکن ان کے خیال میں ان کا شاہد آفریدی سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :