ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ اخلاقیات سے گر گئے، معذور صحافی کو تذلیل کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 26 نومبر 2015 23:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26نومبر۔2015ء) امریکی صدر کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقیات سے گر گئے، مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے اگلتے جسمانی معذور صحافی کو بھی تذلیل کا نشانہ بنا ڈالا، ریلی میں معذور رپورٹر کی نقل اتار کر دکھائی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف تو زہر اگلتے ہی رہتے ہیں لیکن اس بار اپنے زہریلے بیانات کا دفاع کرنے کے لئے ایک معذور صحافی کو بھی نہ بخشا۔

ری پبلکن امیدوار نے شوشا چھوڑا کہ نائن الیون کے بعد امریکی مسلمانوں نے جشن منایا۔ نیویارک ٹائمز کے معذور رپورٹر کو ان کا لکھا ہوا آرٹیکل یاد دلاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مضحکہ خیز انداز اپنایا۔ معذور صحافی کی تذلیل کرنے والے ری پبلکن امیدوار نے کوئی سیاسی کارنامہ تو نہیں دکھایا البتہ اداکاری کے جوہر ضرور دکھا دئیے۔

متعلقہ عنوان :