کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری امین فہیم کی خالی نشست پر الیکشن لڑیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 10:38

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری امین فہیم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی نشست پر ہالا سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم نے خود بھی اپنے انتقال سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز ہالا سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب سروری جماعت کے رہنما و مریدین ہالا کی اس نشست کو سروری جماعت کا حق تصور کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر حمایت پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو کو حاصل ہے. البتہ اس سلسلے میں ابھی تک مخدوم خاندان کی جانب سے وصیت سے متعلق کوئی انکشاف نہیں کیا گیا.