دبئی کی وکٹ پر 160 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں تھا : وقار یونس

جمعہ 27 نومبر 2015 11:40

دبئی کی وکٹ پر 160 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں تھا : وقار یونس

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) قومی ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کپتان شاہد آفریدی غلط شارٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اس دورہ میں رن آؤٹ کا مسئلہ سامنے آیا ہے جو افسوس ناک ہے ۔ ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قومی ٹیم کی شکست کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

قومی ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی کمی محسوس ہوئی لیکن یہ کوئی ہار کا بہانہ نہیں ہے ۔ دس سے بارہ رنز زیادہ بنے پھر بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا ۔ اہم موقع پر عمر اکمل کے رن آؤٹ کو قومی کوچ نے افسوس ناک قرار دیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا ۔ جس میں ٹیم منیجمنٹ کو کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید ہے ۔