لاہور،سمن آباد میں مالکن کا 15 سالہ ملازمہ پر تشدد، مالکن گرفتار

جمعہ 27 نومبر 2015 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) لاہور کے علاقے ملت پارک میں پندرہ سالہ ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملازمہ کو بازیاب کرایا تھا۔سمن آباد میں مالکن نے پندرہ سالہ معصوم ملازمہ کو گھر کا کام صحیح نہ کرنے پر بے حد تشدد کیا۔

(جاری ہے)

بپھری مالکن نے بچی کو اتنا مارا پیٹا کہ چہرے ، بازو اور جسم پر بھی نیل پڑ گئے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ہمسایوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا۔ متاثرہ ملازمہ نے بتایا کہ ملازمت کے ایک ماہ بعد ہی مالکن نے اسے مارنا شروع کر دیا تھا۔گھر یلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن نے واقعے کو معاشرے کی بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے انہیں جو بھی اطلاع ملتی ہے وہاں فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :