پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،40مشتبہ افراد گرفتار،آسلحہ برآمد

جمعہ 27 نومبر 2015 11:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 15افغان باشندوں سمیت 40سے ذائد مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ، بھانہ مانڑائی،بڈھ بیر،اور تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15افغان باشندون سمیت 40 سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لیکر قبضے سے اسلحہ اور منشات بھی برآمد کر لیا ۔ اسلحہ میں 15پستول،2کلاشنکوف 120زائد کارتوس جبکہ ،منشیات میں5بوتل شراب ، چرس اور ہیرو ئین بھی برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو مذید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانہ کو منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :