ملتان،گھر کے تنازع پرسابق شوہرنے بیوی کوفائرنگ کر کے قتل کردیا

جمعہ 27 نومبر 2015 11:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) ملتان میں گھر کے تنازع پر سابق شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بیچ بچاوٴ میں زخمی ہونے والے بیٹے کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا۔پل واصل کے رہائشی مختیار نامی شخص نے صائمہ سے تین سال قبل شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

مختیار کی سابق اہلیہ ایک کروڑ روپے مالیت کے گھر کی مالکن تھی جس پر اس کا شوہر قبصہ کرنا چاہتا تھا۔ خاتون نے گھر فروخت کردیا جس پر مختیار تیش میں آگیا اور صائمہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے صائمہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیچ بچاوٴ کرانے والا اسکا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔،پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :