اونچی دکان پھیکا پکوان”موبی لنک کی ناقص سروس جبکہ نام بڑا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 12:05

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) اونچی دکان پھیکا پکوان”موبی لنک کی ناقص سروس جبکہ نام بڑا ،اس مثال کو سچ ثابت کر رہا ہے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ قصبات اور شہروں میں کمپنی کی ناقص سروس سے صارفین دوسرے نیٹ ورکس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں ٹاؤ بھی لگائے گئے ہیں مگر سروس ناقص ہے سگنل کی کمی کی شکایت بھی عام ہے جبکہ بار بار کال ملانے کے باوجود بھی نہیں ملتی بعض اوقات کال کسی دوسرے نمبر پر چلی جاتی ہے جبکہ پیسے صارف کے کاٹ لئے جاتے ہیں صارفین نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔