کھاریاں شہر میں کم سن رکشہ ڈرائیور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 12:05

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) کھاریاں شہر میں کم سن رکشہ ڈرائیور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مجبوری اپنی جگہ مگر6یا7انسانوں کی جانوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے DPO گجرات اور DSP ٹریفک میاں سہیل گجرات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے دیکھا گیا ہے کہ اتنے کم سن رکشہ ڈرائیور رکشے چلا رہے ہوتے ہیں جن کی ٹانگیں بھی رکشہ سے زمین پر نہیں لگتیں حادثہ کی صورت میں یہ کس طرح کنٹرول کر سکیں گے سوالیہ نشان ہے؟ عوامی حلقوں نے اس ساری صورتحال میں سخت تشویش ظاہر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور کم سن رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی روزی روٹی کا متبادل بندوبست بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :