کھاریاں کینٹ بائی پاس براستہ سہنہ، بیگہ، چکمال کی بھی مرمت کروائی جائے یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 12:10

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) کھاریاں کینٹ بائی پاس براستہ سہنہ، بیگہ، چکمال کی بھی مرمت کروائی جائے یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے بڑے بڑے گھڑے بنے ہوئے ہیں جو کہ گزرنے والوں کے لئے مسائل اور مشکلات پیدا کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورM.P.

(جاری ہے)

A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سے اپیل کی ہے کہ جس طرح تھپلہ سے ڈوگہ تک سڑک مرمت کی گئی ہے اسی طرح یہ سڑک پنجن موڑ سے ڈوگہ تک بھی مرمت کرائی جائے یہاں پر سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کی بڑی تعداد کا بھی گزر ہوتا ہے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اس سڑک کو بھی مرمت کروایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں اور قیمتی گاڑیاں تباہی سے بچ سکیں۔