مصباح الحق کی اہلیہ نے شاہد آفریدی کو میٹھی میٹھی سنا دی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:18

مصباح الحق کی اہلیہ نے شاہد آفریدی کو میٹھی میٹھی سنا دی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان بھی آفریدی کی ناقص کارکردگی پر بول اٹھیں ، ٹی ٹونٹی کپتان کی جلد بازی کو نشانہ بناتے ہوئے مصباح کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کاش آفریدی بھی مصباح کی طرح ٹک ٹک کر سکتا ، ان کی جانب سے جاری بیان کو بڑی تعداد میں لوگوں نے لائیک کیا بلکہ درجنوں افراد نے ری ٹوئیٹ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے پیغام پر بڑھتی ہوئی متنازعہ آراء کے باعث انہوں نے بعد میں اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کر دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان شاہد آفرید ی جلدی میں نظر آئے اور بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہو گئے ۔