پاک بھارت کرکٹ سیریز کے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، بھارتی دفتر خارجہ

جمعہ 27 نومبر 2015 12:19

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، بھارتی دفتر ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کی منظوری کے بعد بھارت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لئے سب سے پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی جو ابھی تک نہیں لی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ سکیورٹی لائسنس جاری کرے گی اور پھر کرکٹ سریز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت کے بعد بھارتی حکومت نے بھی سری لنکا میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرکٹ سیریز اور شائقین کو بے یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :