قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو محمد عامر پر تنقید مہنگی پڑ گئی ، شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 27 نومبر 2015 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو محمد عامر پر تنقید مہنگی پڑ گئی‘ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کو سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر سے متعلق بیان پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا‘ نوٹس سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حفیظ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ جس ٹیم میں محمد عامر کھیلے گا اس میں میں نہیں کھیلوں گا‘ محمد عامر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔ جس پر جمعہ کو پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ سات روز میں جواب جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :