توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے‘ منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ حکومت نے شفافیت کے باعث قوم کے 110ارب روپے بچائے

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے‘ منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا‘ حکومت نے شفافیت کے باعث قوم کے 110ارب روپے بچائے ۔ وہ جمعہ کو یہاں توانائی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے 2017 میں بجلی حاصل ہو گا ، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس پر چلنے والے پلانٹس مکمل ہونے سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جب کہ گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت سے قوم کے 110 ارب روپے بچائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ارب ہا روپے کے قومی وسائل بچانے کی کوئی مثال نہیں ملتی ، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ، منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :