برسلز میں مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکلا

جمعہ 27 نومبر 2015 12:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن ختم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برسلز میں یورپی یونین ہیڈ کواٹرز کے قریب واقع جامع مسجد کے امام نے سفید پاوڈر سے بھرے مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے اسلامک کلچرل سینٹر کو گھیرے میں لے لیا اور مسجد بھی خالی کرالی۔ جس کے بعد مشتبہ پیکٹ تجزیے کے لے لیبارٹری بھیجا گیا۔تجزیے سے پتا چلا کہ پیکٹ میں سفید پاوڈر کوئی دھماکا خیز مواد یا اینتھراکس نہیں بلکہ آٹا ہے۔ جس کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔