بگ تھری معاملے پر شہریار خان نے ششانک منوہر کی حمایت کردی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بگ تھری کے معاملے پر ششانک منوہر کی حمایت کردی ، انہوں نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو آئیڈیل قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شہریار خان نے کہا کہ بھارت سے سیریزکی پیشکش کی وجہ سے بگ تھری کے فارمولے پردستخط کیے، آئی سی سی کے آئین میں دوبارہ تبدیلی کامعاملہ آیاتو حمایت کریں گے۔پی سی بی چیئرمین کا مزید کہناتھا کہ فیوچرٹورزپروگرام پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاکنٹرول ہوناچاہیئے،ماضی کی طرح آئی سی سی کو کرکٹ سیریزکافیصلہ کرناچاہیئے،اس کے فیصلے کرنے سے تمام ممالک کی سیریزمیں توازن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :