رفعت اللہ مہمند ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 12:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے رفعت اللہ مہمند ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔رفعت نے 39سال 20 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی سابق بلے باز راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 38 سال 232 دنوں میں کیا۔

(جاری ہے)

عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے فلائیڈ ریفر، سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، پاکستان کے انضمام الحق اور بنگلہ دیش کے محمد رفیق بھی شامل ہیں۔ان تمام کھلاڑیوں کی عمریں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کے موقع پر 36 سال سے زائد تھیں۔رفعت گزشتہ دو سالوں سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم پشاور پینتھرز کا حصہ ہیں جس کے لیے انہوں نے اوپننگ سلاٹ پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :