پی سی بی کو سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے دوران بارشوں کا خدشہ ستانے لگا

جمعہ 27 نومبر 2015 12:32

پی سی بی کو سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے دوران بارشوں کا خدشہ ستانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پی سی بی کو سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے دوران بارشوں کا خدشہ ستانے لگا،چیئرمین بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں کھیلے بغیر ہی واپس آجائیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں ہوگی، بھارت کے جوابی دورے کا وقت آئیگا تو سیکورٹی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے دوران مقابلے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف نیوٹرل وینیوز میں موزوں ترین کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممکنہ میزبان ملکوں کے کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلو ہیں، سری لنکا میں ویسے تو کوئی مسائل نہیں، مقابلوں کے دوران بارشوں کا امکان پریشان کن ہوسکتا ہے، دونوں ٹیمیں کھیلے بغیر ہی واپس آجائیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں ہوگی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں موسم اچھا اور پاکستان ٹیم کو بڑی سپورٹ بھی ملتی ہے، گزشتہ سیریز میں میزبان ٹیم کے مقابل کھیلتے ہوئے بھی گرین شرٹس کے پرستار بڑی تعداد میں نظر آتے رہے۔

متعلقہ عنوان :