آسٹریلیوی کرکٹ فلپ ہیوگز کی المناک موت کو ایک برس مکمل

جمعہ 27 نومبر 2015 12:35

آسٹریلیوی کرکٹ فلپ ہیوگز کی المناک موت کو ایک برس مکمل

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) کرکٹ کی دنیا کے حوالے سے 27 نومبر کے دن کا جب بھی ذکر ہو گا آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر فلپ ہیوز کو بھی یاد کیا جائے گا جو اپنے ہی ملک کے باولر کی گیند سر پر لگنے سے صرف 25 برس کی عمرمیں جہان فانی چھوڑ گئے تھے ۔ جس طرح ہر دن کرکٹ کے دلچسپ ، پر مسرت اور سنسنی خیز لمحات سے بھرا ہوتا ہے اسی طرح یہ کچھ افسوسناک یادوں کو بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوتا ہے ۔

ایک طرف یہ کئی کھلاڑیوں کے پیدا ہونے کا دن ہوتا ہے تو دوسری جانب یہ کچھ کھلاڑیوں کے انتقال کا روز بھی ہوتا ہے ۔ تا ہم اگر موت حادثاتی اور کھیلتے ہوئے گیند لگنے سے ہو تو ہر ایک کا دل اس کو یاد کر کے بھر آتا ہے ۔ فلپ ہیوز سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ کا ایک میچ کھیل رہے تھے کہ اپنے ہم وطن باولر سین ایبٹ کے ایک باونسر کو ہک کرنے کی کوشش میں ناکام ہوئے اور ہیلمٹ کے نیچے گردن پر بال لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کی گئی تاہم مزید زندگی ان کی قسمت میں نہیں لکھی تھی اور 27 نومبر کو وہ دنیائے کرکٹ کو افسردہ کر کے عالم جاوداں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی موت کے ٹھیک تین روز بعد یعنی 30 نومبر کو ان کی 26 برتھ ڈے تھی ۔ ان کی موت سے آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک اور دیگر تمام کرکٹرز کو صدمہ تو فطری تھا تا ہم ایام شباب کی موت نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی آنکھوں کو ایک بار ضرور اشک بار کیا ۔ فلپ ہیوز نے آسٹریلیا کی جانب سے 26 ٹیسٹ کھیلے جن میں 3 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنائے ۔ ان کا بہترین سکور 160 رنز تھا اور ان سے مستقبل میں کافی امیدیں وابستہ تھیں ۔

متعلقہ عنوان :