جاپان میں اکتوبر کے دوران بیروزگاری کی شرح ، قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں کمی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:35

ٹوکیو ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) جاپان میں رواں سال اکتوبر کے دوران بیروزگاری کی شرح اور قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق رواں سال اکتوبر کے دوران بے روزگاری کی شرح کمی سے ساتھ 3.1 فیصد ہوگئی جو کہ ستمبر کے دوران 3.4 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اکتوبر کے دوران قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران گھریلو اخراجات میں بھی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔