خام تیل کے نرخوں میں کمی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:36

سنگاپور ۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا اور خام تیل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر 43 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئیں جس کی وجہ امریکی منڈیوں میں ایک دن کی تعطیل اور روس کا شامی سرحد کے قریب اپنا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد ترکی کے خلاف کارروائی کے امکانات کو مسترد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ سال کے پہلے ماہ میں ترسیل کے معاہدے 52 سینٹ کی کمی سے 42.52 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ جنوری میں ترسیل کے معاہدے ایک سینٹ کے معمولی اضافے سے 45.47 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔