ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:36

ٹوکیو ۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو یورو دباؤ کا شکار رہا اور ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر اور ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 1.0622 ڈالر فی یورو اور 130.18 ین فی یورو سے کم ہو کر 1.0612ڈالر فی یورو اور 130.10 ین فی یورو ہو گئی تاہم ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کی صورتحال رہی اور ڈالر کی شرح تبادلہ 122.56 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 122.61 ین فی ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :