بنگلہ دیش، مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، امام سمیت 3 زخمی ہو گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 12:37

ڈھاکہ۔ 27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش میں نامعلوم مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور امام سمیت 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بوگرا ضلع میں واقع ایک مسجد میں نماز اداکرنے والے افراد پر تین نامعلوم مسلح حملہ آورں نے فائرنگ شروع کر ی جس کے نتیجے میں ایک شخصجاں بحق اور امام سمیت 3 زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔پولیس نے حملہ آورں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :