معروف برطانوی فنکار ہنری مور کا بنایا ہوا مجسمہ 27 لاکھ ڈالر میں فروخت

جمعہ 27 نومبر 2015 12:48

لندن۔ 27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) معروف برطانوی فنکار ہنری مور کا بنایا ہوا مجسمہ 27 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوگیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابقآرام دہ حالت میں بیٹھے ہوئے انسانی مجسمے کو لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں نامعلوم خریدار نے 27 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا ہے۔اس موقع پر ایل ایس لاوٴری کی پینٹنگ ’دی ریلوے پلیٹ فارم‘ 25 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔نیلام گھر کا کہنا ہے کہ فن کے پانچ نمونے انفرادی طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد میں فروخت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :