کلونجی میں موجود قدرتی اجزاء انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں ۔حکیم منیر امرتسری

جمعہ 27 نومبر 2015 12:48

لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)علاج بالغذا کے ماہرحکیم منیر امرتسری نے کہا ہے کہ کلونجی میں موجود قدرتی اجزاء انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور ہر قسم کے مرض کے علاج میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جیسا کہ طب نبویﷺ کیمطابق کلونجی میں موت کے سوا ہر چیز کا علاج موجود ہے۔

(جاری ہے)

کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس ،فولاد اور کاربوہائیڈریٹ کے مرکبات پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ طب میں کلونجی کو مصفیٰ دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو بدہضمی‘گیس‘پیٹ کا درد محسوس ہو تو وہ ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں ۔ کلونجی موٹاپا دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔