Live Updates

پی ٹی آئی والے اے این پی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں ‘ ہارون بلور

جمعہ 27 نومبر 2015 12:53

پشاور۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اے این پی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔‘ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہارون بلور نے تحریک انصاف کے ایک نام نہاد رہنما کی جانب سے اے این پی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے دیوانے کا خواب قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوابی میں اے این پی کی سیاست دفن کرنے کا خواب دیکھنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اپنا کوئی منشور نہیں اور تبدیلی کے نام پر پختونوں کو دھوکہ دینے والوں نے صوبے کا حلیہ بگاڑ دیاہے جبکہ نئے پاکستان کے دعوے ہوا ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اے این پی کے پانچ سالہ دور میں کئے جانے والے اقدامات کی تقلید کرتے ہوئے صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے اقدامات کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات