ترکی کا مار گرائے جانے والے لڑاکا طیارے سے متعلق مواد روس کو دینے سے انکار کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 12:53

ماسکو ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) ترکی نے روس کے جنگی طیارے ایس یو۔24 پر حملے سے متعلق مواد روس کو دینے سے انکار کر دیا ہے، روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روس کے جنگی جہاز ایس یو۔

(جاری ہے)

24 پر ترکی کی فضائیہ کے ایف۔16 طیارے کی جانب سے کیے گئے حملے سے متعلق کسی بھی قسم کا مواد نہیں مل پائے گا۔ انہوں نے روسی نمائندے کے ترک فوج کے جی ایچ کیو کے دورے کے نتیجے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی تحقیقات میں کسی قسم کے تعاون کے لیے تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :