پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا 30 نومبر کو یوم تاسیس منانے کا فیصلہ

جمعہ 27 نومبر 2015 12:59

مردان۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر سینیٹر خانزادہ خان کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ مردان میں ہوا ‘ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین ‘ صوبائی صدر سینیٹر خانزادہ خان ‘ جنرل سیکرٹری ہمایون خان ‘ فرزند علی وزیر ‘ اکبر خان ایڈووکیٹ ‘ ایم پی اے نگہت اورکزئی ‘ جمال خٹک وغیرہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 نومبر ہر سال کی طرح یوم تاسیس منایا جائے گا اور مرکزی پروگرام پشاور میں منعقد کیا جائے گا ۔ مخدوم امین فہیم مرحوم کو پی پی سے لگاؤ اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی یاد میں 29 نومبر کو ایک تعزیتی تقریب اور قرآن خوانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :