بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل اور پرسوں کوئی میچ نہیں ہوگا

جمعہ 27 نومبر 2015 12:59

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل اور پرسوں کوئی میچ نہیں ہوگا

چٹا گانگ ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ہفتہ اور اتوار کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ 30 نومبر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج ہفتہ اور کل اتوار کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ 30 نومبر کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔

اس سلسلے میں پہلا میچ برایسال بلز اور چٹاگانگ وی کنگزکے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں کومیلاوکٹورینز اور سلہٹ سپر سٹارزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وی کنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور برایسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔