علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بزنس کمیونٹی کو اکیڈمک سپورٹ فراہم کرے گی

جمعہ 27 نومبر 2015 13:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مالی معاملات کی بہتری کے لئے بزنس کمیونٹی کو اکیڈمک سپورٹ فراہم کرے گی ‘ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے سرکاری اور نجی کاروباری اداروں کے ساتھ "مذاکرات سیریز"شروع کردی ہے‘ اکیڈمک سپورٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے بزنس کمیونٹی کے ماہرین سے تجاویر طلب کئے جائیں گے ‘ کاروباری ماہرین سے رائے جاننے کے لئے انہیں مذاکرات سیریز میں باقاعدگی سے مدعو کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور شعبہ کامرس نے بزنس کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف سطح کے تعلیمی پروگرامز متعارف کرادئیے ہیں۔ مزاکرات سیریز کے حوالے سے "مالی جمہوریت "کے زیر عنوان پہلی تقریب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ مالی انتظام کے ماہراور 34۔کتابوں کے مصنف ‘ پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی بٹ تقریب کے کلیدی مقرر تھے۔ انہوں نے مالی معاملات میں نئے کاروباری تکنیکس تفصیل سے بیان کئے ۔تقریب کا اہتمام شعبہ منیجمنٹ سائنسسز اور شعبہ کامرس نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :