سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آٹھ ماہ کی مختصر مدت میں 42 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز پانی کی طرح بہایا ،نگرانی کا کوئی نظام نہیں

جمعہ 27 نومبر 2015 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صرف آٹھ ماہ کی مختصر مدت میں 42.50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کو پانی کی طرح بہایا جن کا کوئی مانیٹرنگ میکنزم نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹرز نے ایک سو ساٹھ منتخب عمائدین کو سترہ ارب روپے دینے کی بے قاعدگیوں کا سراغ لگا لیا ہے نہ صرف عمائدین بلکہ یہ فنڈز ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی دیئے یہ انکشاف پیپلز ورکس پروگرام برائے 2012-13ء کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی ان عمائدین میں ان کے بھائی راجہ عمران وزیراعظم کے اے ڈی سی صدر کے اے ڈی سی آزاد کشمیر کے صدر کے پی ایس حاضر سروس قیوم سومرو اور گوجر خان کے پچاس افراد شامل تھے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق قومی خزانے میں فنڈز کی تقسیم میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، محمود اچکزئی ، پرویز الٰہی کے برادر نسبتی ریاض اصغر سمیت پی پی اور ق لیگ کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو بھی نوازا گیا