کراچی :فش ہاربر چینلز پر رش بڑھ گیا ، مچھیروں کی مشکلات میں اضافہ
جمعہ 27 نومبر 2015 13:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) کراچی فش ہاربر کے چینلز پر بڑھتے ہوئے رش کے باعث مچھیروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ کشتیوں سے مچھلی اتارنے کی خاطر ماہی گیروں کو 3 سے چار روز کا کڑا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
ٹھاٹے مارتے سمندر میں رزق کی تلاش میں نکلے یہ ماہی گیر 10 سے 15 روز کی کٹھن مسافت طے کرنے کے بعد جب ساحل کی طرف لوٹے ہیں تو انہیں منزل پر پہنچنے کی خوشی سے کہیں زیادہ اس بات کی پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ چینلز پر لنگرانداز ہونے کے لیے اں ہیں اب کتنے دن خوار ہونا پڑے گا۔
کیماڑی پر روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب لانچیں لنگر انداز ہونے کی منتظر رہتی ہیں لیکن اس کی وجہ سے ماہی گیروں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا اور فشنگ سیزن کے دوران یہ سمندر کے چکر بھی کم لگا پاتے ہیں۔ فش ہاربر کے حکام کا کہنا ہے کہ چینل کی توسیع کے حوالے سے کئی بار کے پی ٹی کو درخواست کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ماہی گیر دن رات کی محنت کے بعد سمندر سے سی فوڈ کا شکار کرنے والے ماہی گیر حکومت کی جانب سے بنیادی سہولتوں کے طلبگار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.