آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام ریاستی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی‘مولانا مفتی محمد رویس خان

جمعہ 27 نومبر 2015 13:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام ریاستی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔ جمعیت خداکی زمین پر خداکانظام لاناچاہتی ہے۔ غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پاکستان کی طرز پر الیکشن کمیشن تشکیل دیاجائے۔حکومت شریعت کورٹ اور بلدیاتی انتخابات کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی واضح ہدایات سے روگردانی کی مرتکب ہونے کیوجہ سے اپنی جواذیت ختم کرچکی ہے۔

ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے امیرمرکزیہ مولانامفتی محمدرویس خان ایوبی ،مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، مولاناعبدالماجد عزیز ،مولانا پروفیسر عمران ، مولانامفتی فقیر محمدمولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ،مولانا قاضی منظورالحسن ،مولانامفتی محمداختراور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ریاستی حکومت عوام کو ان کے حقوق اور انصاف فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔

حزب اختلاف اورحکومت کے گٹھ جوڑ کیوجہ سے عوام میں سخت پریشانی اور اضطراب پایاجاتاہے۔ انھوں نے کہا حکومت شریعت کورٹ اور بلدیاتی انتخابات کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی واضح ہدایات سے روگردانی کی مرتکب ہونے کیوجہ سے اپنی جواذیت ختم کرچکی ہے۔ انھوں نے فوری طورپر چیف الیکشن کمیشن کے مقررکرنے اور قومی انتخاب سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے کامطالبہ کیا۔