رتی ریاست مغربی بنگال کی دبنگ وزیر اعلی نے دبنگ بات کہہ دی

ممتا بینرجی نے عامرخان ،شاہ رخ خان اور اے آر رحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 13:19

رتی ریاست مغربی بنگال کی دبنگ وزیر اعلی نے دبنگ بات کہہ دی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی دبنگ وزیر اعلی نے دبنگ بات کہہ دی،ممتا بینرجی نے عامرخان ،شاہ رخ خان اور اے آر رحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی آئرن لیڈی نے بھارتی انتہا پسندوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انتہا پسندی پر رائے کا اظہار کرنے والے عامرخان ،شاہ رخ خان اور اے آررحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب میں ممتا بینرجی نے مسلمان اداکاروں کو پاکستانی ایجنٹ کہنے والوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عامر اور شاہ رخ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جو ملک مخالف ہوبلکہ دونوں نے ملک کی اتحاد اور سالمیت کی بات کی ہے اور اس کے تحفظ کے لئیاپنے جذبات کااظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچپن سے بھارتی آئین سے واقف ہیں جس نے انہیں اظہار رائے کا حق دیا ہے ‘عامر نے وہی کہا جو انہوں نے محسوس کیا،ان کی بیوی نے وہی کہا جو انہوں نے محسوس کیا۔

شاہ رخ خان اور اے آر رحمان بھی انتہا پسندی پربولے،لیکن انہیں نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟۔ممتا بینرجی نے کہا کہ جو لوگ انہیں ملک چھوڑنیکا کہہ رہے ہیں، وہی ملک کے دشمن ہیں اور اسے کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔