وزراء کو پابند کریں گے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے باہر نکلیں اور اپنے قبیلوں ،برادریوں کو چھوڑ کرکارکنوں پرتوجہ دیں‘حکومت نے آزادکشمیر کو فلاحی ریاست میں بدلنے کیلئے بھرپور انداز میں کام کیا ‘تعلیم و صحت کی سہولیات اور ذرائع رسل ورسائل میں بھرپور انداز میں کام ہوا ہے جس کی مثال میڈیکل کالجز، پانچ یونیورسٹیاں اور ہزاروں کلومیٹر سڑکات واضح ثبوت ہیں ‘ آزادکشمیر میں تنقید برائے تنقید ایک روایت بن چکی ہے ‘سکندر حیات کو پہلے بھی اپنے حلقہ میں شکست ہوئی اور آئندہ بھی شکست ہوگی اسی لیے چیخ وپکار ہورہی ہے

وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدکی پی ایس ایف اورپی وائی او کے عہدیداران وکارکنان کے وفود سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 13:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ وزراء کو پابند کریں گے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے باہر نکلیں اور اپنے قبیلوں ،برادریوں کو چھوڑ کرکارکنوں کی طرف بھی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے آزادکشمیر کو فلاحی ریاست میں بدلنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا ہے تعلیم و صحت کی سہولیات اور ذرائع رسل ورسائل میں بھرپور انداز میں کام ہوا ہے جس کی مثال میڈیکل کالجز، پانچ یونیورسٹیاں اور ہزاروں کلومیٹر سڑکات واضح ثبوت ہیں ۔

آزادکشمیر میں تنقید برائے تنقید ایک روایت بن چکی ہے سکندر حیات کو پہلے بھی اپنے حلقہ میں شکست ہوئی اور آئندہ بھی شکست ہوگی اسی لیے چیخ وپکار ہورہی ہے ۔خواجہ فاروق احمد وہ شخص ہے کہ کے ایچ خورشیدمرحوم کی ابھی قبر بھی خشک نہیں ہوئی تھی تو اس نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کرلیا ایسے لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہ کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیٹی روم میں پی ایس ایف اورپی وائی او کے عہدیداران وکارکنان کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔