ہیلتھ وکرز کا ایکا مظفر آباد ، کوٹلی ، میرپور سمیت پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کی کال دیدی

جمعہ 27 نومبر 2015 13:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) 30نومبر کو چوک شہیداں میں دمادم مست قلندر ہوگا ہیلتھ وکرز کا ایکا مظفر آباد ، کوٹلی ، میرپور سمیت پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کی کال ہیلتھ ورکرز اپنے حقوق پر سڑکوں پر نکلیں گئیں ہمارے ساتھ حکومت کا ناروا سلوک حکومتی کار کردگی پر سوالیہ نشان 8ماہ سے تنخواہیں بغیر وجہ بند کرنا سراسر زیادتی لالی پاپ دینے کا سلسلہ بند کیا جائے 30 تاریخ کو ہیلتھ ورکرز خواتین چوک شہیداں میرپور میں احتجاج کریں گئیں ان خیالات کا اظہار ہیلتھ ورکرز پنڈی سبھر وال کی صدرنازیہ نورین ، نسرین احمد، رفعت کوثر ، مریم، سمیعہ ، رخسانہ احمد، ودیگر نے میرپور ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل ہمیں نظر انداز کر رہی ہے ہیلتھ میں کام کر نے والی خواتین بیوہ،یتیم اور مجبوری کے تحت کام کر رہی ہے مگر کئی ماہ گزر نے کے باوجود ہماری کوئی نہیں سنتا ہمیں ہر ماہ کی آخری تاریخ کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ آپ کی تنخواہ نہیں آ ئی جبکہ ہیلتھ ور کرز خواتین اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے انجام دے رہی ہیں نسرین احمد نے کہا کہ خواتین کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے مگر حکام بالا ہمار ی ایک نہیں سنتے بار ہا ان کو تنخواہ کے مسائل سے آگا ہ کیا مگر کوئی نہیں سنتا تنخواہ لے کر ہمیں اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اورمکانوں کے کرائے ادا کرتے ہیں آ ئے روز مالک مکان ہمیں گھر سے نکال دینے کی دھمکی دیتے ہیں حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور بالخصوص ملازمین کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اس موقع پر میرپور ویلفیئرٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد نے کہا کہ حکمران اس وقت پروٹوکوں میں مصروف ہیں اگر ان کی بیٹی بہو یا کوئی اور رشتہ دار مزدوری کرتا تو ان کو معلوم ہوتا کہ ملازمین کے کیا مسائل ہیں انہوں نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کا جائز مطالبہ ہے حکمرانوں کی نا اہلی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ 30تاریخ کو نہ صرف ہیلتھ ورکرز خواتین سڑکوں پر ہوں گئیں بلکہ میرپور کے باشعور افراد بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور جب تک آپ کو آپ کا حق نہیں ملتا میرپور کے عوام قلم کی طاقت سے آپ کیلئے بھرپور آواز کو بلند کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :