مسٹ کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

جمعہ 27 نومبر 2015 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ فارم جمع کرانے کی نئی تاریخ 11دسمبر 2015ہے۔

(جاری ہے)

فیکلٹی آف انجینئرنگ ، سائنسز اور آرٹس کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 13دسمبر 2015بروز اتوار ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 15دسمبر 2015جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 18دسمبر کو جاری کر دی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نئے سیشن کا آغاز 21دسمبر سے کر دیا جائے گا۔